پیاز، ٹماٹر، لہسن، گھی، انڈے، آلو، گوشت، دال مونگ اور گڑ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک میں پیاز، ٹماٹر، لہسن، گھی، انڈے، آلو، گوشت، دال مونگ اور گڑ سمیت دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات پر مبنی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیاز 5 روپے 34 پیسے فی کلو،ٹماٹر 13 روپے 90 پیسے فی کلو اور لہسن 7 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق خوردنی گھی کا ڈھائی کلوکا ڈبہ 5 روپے 62 پیسے، انڈے 85 پیسے فی درجن،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 51 روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔