فرح خان کرپشن کیس میں پیشرفت :فرح خان کو سستی زمین الاٹ کرنے والے 2ملزم گرفتار
اینٹی کرپشن نے فرح خان کو غير قانونی طور پر اکنامک زون میں 10 ایکڑ زمين کوڑيوں کے بھاو الاٹ کرنے والے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی کے سی ای او اور سیکرٹری کو گرفتار کرلیا۔فیڈمک کے سی ای او رانا يوسف اور سیکرٹری مقصود احمد پر الزام ہے کہ انہو٘ں نے فرح خان اور اسکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیرقانونی طور پر فيصل آباد اکنامک زون میں 60 کروڑ روپے ماليت کی 10 ایکڑ زمین 8 کروڑ 30 لاکھ روپےميں الاٹ کی۔مقدمہ کے مطابق انڈسٹریل پلاٹ کی الاٹمنٹ کیلئے کمپنی کی ویلیو دو ارب روپے کی ہونی چاہئے تھی۔ فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی۔اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کی 3 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے فرح خان اوراحسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی ہے۔