وزیر اعلی پنجاب نے عید الاضحٰی پرصوبہ بھر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا .
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا . اجلاس میں عید الاضحٰی پر صفائی کے انتظامات کے بارے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بریفنگ دی جائے گی .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز صفائی کے انتظامات کے بارے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں گے .اجلاس میں خواجہ احمد حسان، چوہدری شہباز احمد، افتخار احمد، سیکرٹری بلدیات، کمشنر لاہورڈویژن، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے.