موٹروے پر تیزرفتار وین ٹریلرکی ٹکر سے2افرادہلاک،4زخمی

رحیم یار خان میں موٹروے پر تیزرفتار وین ٹریلرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے فائیوپر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔حکام نے بتایا کہ وین کراچی سے لاہور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔