جمہوری معاشرے میں میڈیا پرسنز پر حملے بالکل ناقابل قبول ہیں،شہباز شریف
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اورتجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں میڈیا پرسنز پر اس طرح کے حملے بالکل ناقابل قبول ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری ہدایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ پر اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
I strongly condemn the attack on senior journalist/analyst Ayaz Amir. Such attacks on media persons are totally unacceptable in a democratic society. On my directions, Punjab Chief Minister has ordered a high-level inquiry into the sad incident to bring perpetrators to justice.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 2, 2022