بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں ری پولنگ کا عمل جاری ہے ، دکی، قلعہ عبداللہ، زیارت، لورلائی، پنجگور، سبی، نوشکی، کیچ کے 13 وارڈز کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر افسران مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن سکرٹریٹ اسلام آباد جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر اپنے دفتر کوئٹہ میں قائم کردہ صوبائی کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔