سی ٹی ڈی کا پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ ، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹٰی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔