مولانا فضل الرحمان اسپتال میں زیر علاج، وزیراعظم عیادت کیلئے پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان لبلبے کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ٹیسٹ کیےگئے ہیں، رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز مزید علاج کریں گے۔ترجمان جے یو آئی حافظ عبدالرحمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد حج کیلئے روانہ ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں اتفاق اسپتال جاکر مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔