لاہور: 2400 روپے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6 افراد زخمی

لاہور میں صرف 2400 روپے کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا۔لاہور کے علاقے مصری شاہ عثمان گنج بازار میں محض 2400 روپے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تاجر نے ملزمان سے رقم کا مطالبہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔