پریڈ گراؤنڈ جلسہ: پی ٹی آئی کا پاور شو جاری, پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد پڑید گراؤنڈ جلسہ گاہ میں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب سننے کے لئے پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں پڑید گراؤنڈ جلسہ گاہ پہنچ گئے۔صوبائی وزراء انور زیب خان، اقبال وزیر اور دیگر ایم پی ایز بھی پنڈال میں موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے سارے دشمنوں کو نہ صرف اکٹھا کر دیا بلکہ برہنہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش بے نقاب ہو چکی ہے، پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئی، جس دن عمران خان گیا کیا اس دن ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ تھی؟ کیا عمران خان شاپنگ بیگ میں بجلی ڈال کر لے گئے؟بابر اعوان نے کہا ہے کہ قوم بتائے کہ پاکستان میں آج جتنی مہنگائی ہے اتنی تاریخ میں کبھی ہوئی؟ بس چند دنوں کی بات ہے، ہم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکہ اور دینگے۔