ق لیگ کی سپورٹ سے تحریک انصاف ضمنی الیکشن جیتے گی : چودھری پرویز الہٰی

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کی سپورٹ سے تحریک انصاف ضمنی الیکشن جیتے گی۔ اپنے زیر صدارت ضمنی انتخاب کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ہماری سپورٹ سے واضح فرق نظر آئے گا جس کے بعد 22 جولائی کا الیکشن بھی انشاء اللہ ہم ہی جیتیں گے۔ عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا، آئے روز پٹرول اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔