میاں افتخار حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا

Jun 02, 2015 | 16:09

Waqt News
سابق صوبائی وزیر اور اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، میاں افتخار حسین کے وکیل نے مقتول کے والد شیر عالم خان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا جس میں شیر عالم خان نے موقف اختیار کیا کہ میاں افتخار کی ضمانت پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے،اس پر عدالت نےدو نفری ضمانت اور دو لاکھ انتالیس ہزار کی مچلکوں پر میاں افتخار حسین کو رہا کر دیا۔ اس موقع پر کچہری کی حدود میں اے این پی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی
مزیدخبریں