چین کے دریائے یانگ ژی میں مسافر بردار جہاز ڈوب گیا۔ جہازپر عملے کے 47ارکان سمیت 450 افراد سوار تھے
چینی میڈیا کے مطابق جہاز نانجنگ سے چونگ کنگ جا رہا تھا کہ طوفان میں پھنس گیا۔ جہاز پر 406 مسافر ، پانچ ٹریول ایجنسی کے اہلکار اور عملے کے سینتالیس افراد سوار تھے۔ میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ ڈھائی سو فٹ لمبا جہاز پانچ سو چونتیس افراد کو لےکر جا رہا تھا۔ جہاز کے کپتان اور چیف انجینئر سمیت 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔