سڑکوں کی کھدائی سے شہرکھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں
شہروں میں ترقیاتی کام تو ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن جب یہی کام بغیر کسی پیش بندی کے صرف ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیے جائیں تو شہریوں کے لیے وبال جان بن جاتے ہیں ایسا ہی حال ترقیاتی مد میں مختص کردہ بجٹ کے ساتھ بھی ہوتا ہے ، سارا سال تو کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتے لیکن جوں ہی مالی سال کا اختتام ہونے لگتا ہے تو عوامی نمائندگان کو فوری طور پر ترقیاتی کام شروع کروانے کا خیال آ جاتا ہے اسی وجہ سے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ استعمال ہی نہیں ہو پاتا