پاکستان فلم انڈسٹری پر اپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاورالمعروف ننھا کی اکتیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے
داکارننھا نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز 1966 میں فلم ’’وطن کا سپاہی سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت 1975میں فلم نوکر ‘‘ سے ملی ۔ فلم ‘’سالا صاحب نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔بیس سالہ فلمی کیئرئیرمیں ننھا نے دبئی چلو، سالا صاحب ، نوکر، سوہرا تے جوائی اور دوستانہ سمیت بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ایکشن فلموں کے دور میں سماجی مسائل کا احاطہ کرتی ہوئی مزاحیہ فلموں کو کامیاب کروایا۔ ننھا کی اداکارعلی اعجاز کے ساتھ جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ بڑی سکرین کے ساتھ ٹیلی ویژن کی مقبلویت کو بھی ننھا کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دئیے۔ ان کا پروگرام الف نون آج بھی ہر چہرے پرہنسی بکھیردیتا ہے ۔ ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ ’’الف نون ‘‘ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا دو جون انیس سو چھاسی میں انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آج تک پر نہیں ہوسکا۔