کبیر والا: مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 5افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی
کبیر والا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 5افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کبیروالا میں جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس اوورٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 مسافرموقع پر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیروال، ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ اور شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔