کرائم ڈرامہ فلم"مرڈر آن دا اورینٹ ایکسپریس"کی جھلکیاں جاری کردی گئی
ہدایتکار کینتھ براناگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی لگژری ٹرین کے سفر میں قتل کی پراسرار واردات پر مبنی ہے،
قاتل کے پتہ لگانے کے لیے دنیا کے نامور جاسوس کا سہارا لیا جاتا ہے،ڈرامہ فلم میں معروف اداکار جانی ڈیپ بڑے سکرین پر جلوہ گر ہوں گے، فلم کی دیگر نمایاں کاسٹ میں مشیل پفیفر،پینی لوپ کروز اور ڈیزی رِڈلی شامل ہیں۔ مسٹری فلم"مرڈر آن دا اورینٹ ایکسپریس" رواں سال دس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔