لاہورائیر پورٹ پرکویت جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خفیہ اطلاع پر اینٹی نار کوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس کے بیگ سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف کے مطابق ملزم کی شناخت مدثر مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 205 کے ذریعے کویت جا نے کی کوشش میں تھا۔ ملزم مدثر کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔