ترکی میں ریت کے مجسموں کے 11 ویں سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز
ترکی میں ریت کے مجسموں کا11 واں سالانہ بین الاقوامی میلہ سج گیا ترکی کے خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر اناطولیہ میں ریت سے بنے 11ویں میلے کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں مختلف ممالک کے فنکاروں کے مجسمے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی میلے میں کئی ملکوں سے ریت سے مجسمے بنانے کے ماہر آرٹسٹ پہنچے ہیں جنہوں نے اس سال کی عجائبات کی تھیم کی مناسبت سے دیوہیکل مجسمے تخلیق کیے ہیں۔مجسموںکی تیاری میں ساحل سے جمع کی گئی ایک ہزار ٹن ریت کا استعمال کی گئی ہے۔آرٹسٹوں نے20 مجسمے ڈیزائن کیے ۔ ریت کے مجسمے دیکھنے کے لئے آنے والوں کا کہنا ہے کہ تھا کہ تمام مجسمے آرٹسٹوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔