پیانو پر دھنیں بکھیرنے والی مرغی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امریکا میں موسیقی کی دلداہ مرغی نے پیانو پر دھنیں بکھیر کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویورک میں منعقدہ قومی نغموں کی دھنوں والے پروگرام میں ایک ایسی ماہر مرغی کو پیش کیا گیا جس نے کمال مہارت کے ساتھ پیانو پر اپنی چونچ سے ایسی دھنیں بکھیریں کہ ناظرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔موسیقی کی دلداہ مرغی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔