دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ جےآئی ٹی کومتنازع بناناچاہتےہیں نہال ہاشمی کی صورت میں اداروں کااحترام ثابت کیا
لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ جےآئی ٹی کومتنازع بناناچاہتےہیں، پہلےمشاہداللہ اوراب نہال ہاشمی کی صورت میں اداروں کااحترام ثابت کیا، ایک شخص نے اداروں کیخلاف شرمناک زبان استعمال کی جس کی کوئی مثال نہیں،، عمران خان نے اداروں کو دھمکیاں دیں، اسلام آباد میں پولیس کو ماراگیا، اہلکاروں کو اوئے کہہ کر پکارا گیا، کنٹینرپرچڑھ کرحکومتی عہدیداروں کودھمکیاں دینےوالوں کوبھی پوچھاجائے، ہم نے ہمارےتحفظات بیان کیے،آگے بھی کریں گے۔