کراچی میں اگلے 7 روز تک درجہ حرارت اور موسم معتدل رہنے کی پیشنگوئی

Jun 02, 2018 | 09:48

محکمہ موسمیات نے شہر میں اگلے پورے ہفتے کے دوران درجہ حرارت متعدل رہنے کی پیش گوئی کردی، جمعے کو سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی حدت زیادہ رہی آج (ہفتے) کو موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شہر قائد گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا اور کم و بیش37 سال بعد مئی کے مہینے میں گرمی کا پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا تھا تاہم اب محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق9 جون تک درجہ حرارت معتدل رہنے کے امکانات ہے اور اس دوران پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں جاری حالیہ شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا اثر ختم ہوگیا ہے جبکہ اگلے ایک سے دو ماہ کے دوران اگر ایسی کوئی بھی شدید گرمی یا ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کے لیے 3 روز قبل پیش گوئی اور الرٹ جاری کردیا جائے گا جمعے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں