الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے، ڈاکٹر عاصم
کراچی: سابق مشیر پٹرولیم اور جیالے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت میں بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے، وہ انتخابی سیاست سے مایوس ہو گئے۔احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے آئے تو کہنے لگے الیکشن کے بعد 19 ماہ کی وزارت، دو سال کی جیل اور زندگی بھر کی ذلت ہے۔سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جو گواہ کی عدم حاضری کے باعث 9 جون تک ملتوی کر دی گئی۔