سورج کے آگ برسانے لگا۔ شہر اقتدار میں پارہ 41،لاہورمیں 44،ملتان میں 46 کراس کرگیا۔
ملک بھرمیں سورج کےآگ برسانےکاسلسلہ جاری ہے،،پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سمیت اندرون سندھ میں گرمی شدت اختیارکرگئی،شہراقتدارمیں پارہ اکتالیس،لاہورمیں چوالیس،ملتان میں چھیالیس،حیدرآباد میں تینتالیس،سکھرمیں انچاس کو پہنچ گیا،جبکہ کراچی میں گزشتہ دنوں کی نسبت پارہ کم ہے،درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھرمیں گرمی کی لہربرقرار رہیگی،،آئندہ چندروزتک پنجاب کےنیم پہاڑی علاقوں،کےپی کے اور کشمیر میں پارہ چالیس جبکہ اندرون سندھ،جنوبی اوروسطی پنجاب ،مشرقی بلوچستان میں پچاس تک جانے کا امکان ہے۔۔
گزشتہ روزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا، جبکہ سب سےزیادہ گرمی موہنجوداڑو،دادو،جیکب آباد، تربت، لاڑکانہ،سکھراورسبی میں ریکارڈکی گئی۔