بیٹنگ سے زیادہ بالنگ پر توجہ دیتا ہوں۔ شاداب خان
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جہاں اوپنر اور مڈل آرڈر بلے مشکلات کا شکار نظرآئے کوئی پاکستانی بلے باز انگلش گیند بازوں کی گھومتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے وہیں لوئر آڈر میں شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کر کے ٹیم کے اسکور کو 174 رنز تک پہنچایا ۔جب شاداب خان بیٹنگ کرنے آئے تو 78 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ گئے تھے ، شاداب خان نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو تھوڑا سہارا دیا۔پہلے دن کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ دوسرے دن کوشش کریں گے کہ انگلش بلے بازوں کو جلدی آوٹ کر لیں ، شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بیٹنگ سے زیادہ بالنگ پر توجہ دیتا ہوں تاہم ، میری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ٹیم کے کام آ سکوں