چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: چیف جسٹس نے آج شام تک غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا جب کہ وزرا اور سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا تمام ریکارڈ 5 جون کوطلب کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نےلگژری گاڑیوں کی منظوری دی اور وزیراعظم کی ہدایت پر یہ گاڑیاں آگے دی گئیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کی منظوری نہیں ہوگی یہ فواد حسن فواد نےدی ہوں گی، وزیراعظم کے دستخط سے ایک بھی گاڑی نہیں دی گئی، فوادحسن فواد کیسے وزیراعظم کی جگہ گاڑیاں دیتا رہا؟