خلا میں بھی فیفا ورلڈکپ کا جادو چھایا، خلابازو نے فٹ بال کو کک لگائی اور اسے خوب گھمایا۔
خلائی سٹیشن پرخلاء بازوں کی زندگی جہاں تجربات کرتےگزرتی ہےوہیں وہ اپنےلئےتفریح کاراستہ بھی نکال لیتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے ان خلاء نوردوں کو ہی دیکھ لیں جن کے سر پر بھی فٹبال ورلڈ کپ کاجنون نہ صرف سرچڑھ کربولا بلکہ خلاء میں فٹبال کھیلنے کاشوق بھی خوب پورا کیا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرخلاء نوردوں نے فٹ بال کو ایسی شاندار ککس لگائیں کہ میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑدیا، خلا میں فٹ بال کھیلتےروسی خلا نوردوں کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔