غزہ پٹی میں صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نرس شہید

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ پٹی میں صیہونی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی، اسرائیلی درندہ صفت فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نرس شہید ہوگئی،21 سالہ نرس رزان النجار اسرائیل کیخلاف مظاہرے میں زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد دے رہی تھی،، گولی راان النجار کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، اسرائیل کی حالیہ فائرنگ سے 100 سے زائد نہتے فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، یاد رہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے فلسطینیوں کر حملے پچھلے ڈیڈھ ماہ سے جاری ہیں، جس میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، دوسری جانب سلامتی کونسل میں امریکہ نے پر امن فلسطین کے حوالے سے قرارداد بھی ویٹو کردی،، یہ قرارداد کویت کی جانب سے پیش کی گئی تھی، امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ ایسی یکطرفہ قرارداد کو نہیں مانتا