طالبان نے امریکی جنرل نکولسن کے دعوؤں کی تردید کردی۔
طالبان نے کابل کے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے، طالبان کے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی جنرل نکولسن کے بیان کو قطعی مسترد کر دیا گیا ہے، ترجمان نے افغان میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل جان نکولسن نے جو دعویٰ کیا، وہ جھوٹا اور کھوکھلا ہے، طالبان اس کی سرے سے تردید کرتے ہیں، جنرل نکولسن ایسے من گھڑت دعوے اس لیے کر رہے ہیں تا کہ وہ افغانستان میں اپنی عسکری ناکامی کو چھپا سکیں، یاد رہے کہ جنرل جان نکولسن نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل اور افغان طالبان کے مابین خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں، جن میں اس جنگ زدہ ملک میں ممکنہ فائر بندی کے موضوع پر بات چیت کی جا رہی ہے۔