نگران وزیراعظم ناصر الملک نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا مقصد آئندہ الیکشن کا اپنی مقررہ مدت پر انعقاد یقینی بنانا ہے،،ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیے تھے ۔۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،، الیکشن کمیشن نے پچیس جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ،، اگر کاغذات نامزدگی نئے سرے سے مرتب کیے گئے تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔