عید الفطر کے موقع پر اسلام آبادمیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقع پر اسلام آبادمیں زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف کاروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ بسوں اور ویگنوں کے اڈوں پر تعینات اور خصوصی ناکہ جات لگائے دئے گئے ، بیان کے مطابق ان سپیشل سکواڈ کی نگرانی ایس پی ٹریفک کر رہے ہیں۔آ ئی ٹی پی کے سپیشل سکواڈاسلام آباد کی مختلف اہم مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں بھی تعینات ہیں جو ڈبل پاکنگ اور غلط پارکنگ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری اہم مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں پر تعینات کی گئی ہے جو ون ویلنگ کرنے والوں موٹر سائیکل سواروں ،غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران آئی ٹی پی کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات رہیں گے،جو ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے،انھوں نے مزید کہا ون ویلنگ، غلط اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارائی کا مقصد ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا،شہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور شاپنگ کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے