ورلڈ کپ2019:آج بنگلہ دیش کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ہوگا
عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ آج لندن میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ کل نوٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ ریڈیو پاکستان اپنے ایف ایم 101نیٹ ورک پر عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کی تازہ ترین صورتحال نشر کریگا۔