قومی خزانہ لوٹنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں،فردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنہوں نے قومی خزانے کے بے دردی سے لوٹا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ حزب اختلاف کے رہنمائوں کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن الیون کے کھلاڑی عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں