سیف سٹیز اتھارٹی میں پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے چوتھے بیچ کا تربیتی کورس مکمل
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے چوتھے بیچ کا10 روزہ تربیتی کورس مکمل ہو گیا۔84 پولیس کمیونیکیشن افسران کے بیچ کو 10 روزہ تربیتی کورس کروایا گیا۔ تربیتی کورس کے دوران پولیس کمیونیکیشن آفیسرزکو پولیس،عدلیہ،میڈیا اور جمہوریت بارے لیکچرز دئیے گئے۔پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو سینئر پولیس افسران نے پولیس سٹرکچر جبکہ سنیئر سول ججز، بیرسٹرز اور سنیئر صحافیوں نے عدلیہ اور میڈیا بارے لیکچر دیے۔جمہوریت، آئین و قانون پر سینئر ممبران اسمبلی نے بھی لیکچرز دئیے۔تربیت کے دوران پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو پولیس سٹیشنز، ہسپتال، ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز کے دورے بھی کروائے گئے