ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یتیم بچوں کے ساتھ افطار
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایس او ایس ویلج سیالکوٹ میں یتیم بچوں کے ساتھ افطار کیا ۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ یتیم بچے اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہماری غمی اور خوشی سانجھی ہے۔ یتیم بچوں کو وزیراعظم عمران خان اپنے سائن کئے ہوئے بیٹ بطور عید تحفہ دینگے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں کو عیدی دی۔ بچوں سے پیار کیا اور ان میں گھل مل گئیں۔ یتیم بچوںکے ٹیبلز پر گئیں ان سے حال احوال پوچھا اور ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا,اوریتیم بچوں نے محبت بھرے احساس پر مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ونشریات کہا ہے کہ موجودہ حکومت پہلی دفعہ معاشرتی مساوات کا رحجان لے کر آئی ہے ۔معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ۔ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کو تعلیم سمیت بہترین بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ایس او ایس ویلج کے بچوں کی انتہائی اعلی تربیت کی جارہی ہے ۔موجودہ حکومت غیرسرکاری سطح پر فلاحی سرگرمیوں کی بھرپورمعاونت کررہی ہے۔موروثی سیاست کے دوافراد نے نومولود بچوں کے واقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے۔بچوں پر سیاست کرنے ولوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کو وزیراعظم عمران خان اپنے سائن کئے ہوئے بیٹ بطور عید تحفہ دینگے۔ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح وبہبود ہے ۔یہ واحد حکومت ہے جس نے ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی پناہ گاہیں بنائیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں تھابے کسوں اور یتیموں کی کفالت ایک عظیم عمل ہے۔ ایس او ایس ویلج سیالکوٹ میں بے سہارا بچوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔یہاں کے بچے تعلیم حاصل کرکے اچھے شہری بنیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔انسانیت کی خدمت کے اس مشن میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔یتیم بچے اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہماری غمی اور خوشی سانجھی ہے۔ایس او ایس کے بچوں کیلئے ہرممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔ہم بچوں کے ساتھ افطاری کرکے دلی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ ایس او ایس ویلج سیالکوٹ میں یتیموں کی فلاح کیلئے رفاعی ادارہ ہے جہاں ان بچوں کو گھر کی تمام سہولتیں میسر ہیں۔اس ادارے میں ایک سوبیس سے زائد بچے بچیاں رہائش پذیر ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں کو عیدی دی۔۔انہوں نے بچوں سے پیار کیا اور ان میں گھل مل گئیں۔ یتیم بچوںکے ٹیبلز پر گئیں ان سے حال احوال پوچھا اور ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا,اوریتیم بچوں نے محبت بھرے احساس پر مسرت کا اظہار کیا۔ بچوں نے اپنی روزمرہ کی روٹین سے متعلق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس کو آگاہ کیا۔ ایس او ایس ویلج سیالکوٹ میں یتیموں کی فلاح کیلئے رفاعی ادارہ ہے جہاں ان بچوں کو گھر کی تمام سہولتیں میسر ہیں۔اس ادارے میں ایک سوبیس سے زائد بچے بچیاں رہائش پذیر ہیں۔