اوول،بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو21رنز سے ہرا دیا
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلادیش نے جنوبی افریقا کو21 رنز سے ہرا دیا۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم بالترتیب 75 اور 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا سکی۔