زرداری،نواز ملاقات بھی ہوسکتی ہے، سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں تو آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے اور سب کچھ سلیکٹڈ ہی چاہتی ہے مگر اپوزیشن ایسا ہونے نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کر کے اپنا مقام بنایا،وہ ملک کے چند بہتر ججوں میں سے ایک ہیں۔زرداری،نواز ملاقات بھی ہوسکتی ہے وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں تقسیم کا کوئی مطالبہ نہیں ہے، ایم کیوایم سیاسی دباو سے نکلنے کے لیے نئے صوبے کے نعرے لگاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن کو لیڈ کر رہے ہیں اوروہ کمزور لوگوں کی آواز بن چکے ہیں۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے لوگ اب ایم کیو ایم سے نہیں ڈرتے،سندھ میں اپوزیشن کمزور ہورہی ہے۔