دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 63لاکھ 66ہزار سے زائد ہوگئی
دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 63لاکھ 66ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور تین لاکھ 77ہزار 437 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 29لاکھ 3ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ۔امریکہ میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 369اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار سے بڑھ گئی ۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ 59ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 5لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 5لاکھ 29ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 30ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں 4لاکھ 14ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ چار ہزار 8 سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں دو لاکھ 76ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39ہزار سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28ہزار 8سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 89ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔کورونا سے سپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27ہزار127ہوگئی ہے اور 2لاکھ 86ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 83ہزار 7سو 65 ہوگئی ۔ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار پانچ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 769ہوگئی ۔