بھارت میں لاکھوں افراد دربدر : 24گھنٹے میں مزید2782افراد ہلاک،ایک لاکھ 27ہزار نئے کیس سامنے آ گئے
پوری دنیا کورونا وبا کیخلاف جنگ میں برسرپیکار ہے لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جس کی حکومت کواس بات سے کوئی غرض نہیں کہ کتنی دنیا مر رہی ہے اور کتنے لوگ لب مرگ ہیں۔۔ گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 27ہزار کے قریب نئے کیسزسامنے آ گئے جبکہ مزید 2ہزار 782افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارت میں اب تک دو کروڑ 82لاکھ افرادکورونا کا شکا رہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی تعدادتین لاکھ 32ہزار سے زیادہ ہے۔بھارت کو کورونا وائرس کےساتھ ساتھ بلیک فنگس نے بھی پنجے گاڑ لئے ہیں اور اب تک صرف مہاراشٹر اور گجرات کی ریاستوں میں بلیک فنگس کے دس ہزار کیس سامنے آچکے ہیں اورفی الحال اس مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے کوئی دوا میسر نہیں ہے۔