پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس سال پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں اور طیب اردوان کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاسوں میں جامع مذاکرات کا حصہ رہا ہے اور یہ ہمارا مشترکہ مفادات کی تلاش میں انتہائی اہم ثابت ہوئے ہیں اور طیب اردوان نے اس سلسلے میں اگلے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے ستمبر میں اسلام آباد میں انعقاد کا عندیا دیا ہے جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔