جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 ملین ڈالر جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سات ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد ورجینیا میں جیوری نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔جیوری کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔ اس کے علاوہ ہرڈ کو 100 ملین ڈالر میں سے 2 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو وہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ میں مانگ رہی تھیں۔