بنگلا دیش بورڈ کا پھر شکیب کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا عندیہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ موجودہ کپتان مومن الحق کی جگہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آج بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے تجربہ کار آل راؤنڈر سے بات کی جائے گی کیونکہ بڑھتی عمر کے باعث انکے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں غیر یقینی ہے