غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، جو کام نہیں ہو رہا اس کے ساتھ چپکنا ضروری نہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح فیصلے کو محفوظ کیا وہ بھی غیر آئینی ہے جبکہ لوٹا ایسوسی ایشن کی طرف سے بنائے گئے الیکشن کمیشن پر کتنا اعتبار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پی ٹی آئی ارکان کو نوٹیفائی کیا جانا ہے اور 10 دن ہو گئے ابھی تک نوٹیفائی کیوں نہیں کیا گیا ؟ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کی اقلیتی حکومت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔