پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ہے اور آصف علی زرداری تسلیم کر چکے ہیں کہ جو بائیڈن ان کا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں اور ان کے اقدامات سے بےروزگاری بڑھے گی۔ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پر روس سے گیس گندم اور پیٹرول لے رہے تھے اور بھارت روس سے اب 30 فیصد رعایت پر گیس اور گندم خرید رہا ہے۔