پشاور ہائیکورٹ : عمران خان کی راہداری ضمانت منظور
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس قیصر رشید نے سماعت کی ، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔ بعدازاں ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 ہفتے کیلئے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ یاد رہے عمران خان پر 25 مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، مقدمات میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر،شیریں مزاری،زرتاج گل ، خرم نواز، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،آبپارہ تھانہ ،ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔