ملک میں سیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جارہا ہے۔ سیاسی خلفشار سے ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا اور پھر چوری اور ڈاکے عام ہوں گے۔ملک میں مہنگائی بڑھنے سے چوری اور ڈاکے عام ہوں گے اور خودکشیوں میں اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہو گا اور سیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔ ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالنے والی قوتوں کو سپریم کورٹ ہی بے نقاب کر سکتی ہے