الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹی فکیشن روک دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹی فکیشن روک دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹی فکیشن روکتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن ضمنی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان نوٹی فائی کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی نشستوں کے مطابق مخصوص نشستیں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد کردی.