پاکستان نہیں عمران خان کی سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں کی جماعت کے 3 حصے ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی بات سے پوری قوم کو افسوس ہے، لوگوں میں غصے کی لہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک بورڈ تشکیل دیں جو عمران خان کا دماغی معائنہ کریں، کیونکہ ان کا دماغی مرض پاگل پن کے آخری مرحلے میں ہے، ایسے شخص کا پاکستان میں کھل عام گھومنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔