آرمی چیف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیکلٹی ممبرز کی کارکردگی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس شرکا مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، شرکا کو موجودہ جنگی چیلنجز سے نبرآزما کی تلقین کی۔