ملک بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے: شبلی فراز
سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو گا تو بہت سے مسائل پیدا ہونگے، ایٹم بم جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اہم ہوتے ہیں، لیکن جب مضبوط معیشت نہیں ہو گی تو ملک کیسے چلے گا؟ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن یہی چاہتے کہ ملک معاشی طور پر کمزور کر دیا جائے، جس طریقے سے آزادی مارچ کو کچلا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔